سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری رہینگے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صحت دوست ویژن کے تحت سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) 289ج ب اور رورل ہیلتھ سنٹر مونگی بنگلہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور جاری ریویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسپتال انتظامیہ کو مفت ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عملے کی غیر حاضری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محمد نعیم سندھو نے ہدایت دی کہ ریویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں