فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ کوتوالی کے علاقہ سرکلر روڈ پر دن دیہاڑے ڈاکوئوں کا مسلح گروہ تاجر سے 20لاکھ چھین کر فرار ہو گیا، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق مقامی تاجر عمر فاروق 20لاکھ کی رقم بنک میں جمع کروانے کیلئے جا رہا تھا کہ 125 موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے رقم والا شاپر چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔




