1

سرگودھا میں اجتماعی شادیوں کی تقریب آج

سرگودھا (بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ”پنجاب دھی رانی پروگرام” کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب کل 10 فروری بروز منگل شام چار بجے میلانو ایونٹ کمپلیکس لاہور روڈ پر منعقد ہوگی۔ تقریب میں 168سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔تقریب میں کمشنر سرگودھا ڈویژن، ڈپٹی کمشنر، انتظامی افسران، معزز پارلیمنٹیرینز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں