سرگودھا پولیس نے خطرناک جرائم پیشہ 43گینگز گرفتار کرلئے،14کروڑ برآمد

سرگودہا(بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے زیرو ٹالرنس ویژن کے تحت سرگودہا پولیس نے امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ افرا دکیخلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔سرگودہا پولیس نے بیٹ سسٹم کے جدید ترین نظام کو متعارف کرا کر مختلف جرائم کی شرح میں 75فیصد تک کمی کا قابل ذکر ہدف حاصل کرلیاہے۔سال 2024سے 2025کی سہ ماہی تقابلی رپورٹ کے مطابق افراد اور جائیداد کے خلاف کرائم میں قابل ذکر اور نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سرگودہا ضلع میں منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ اور اشتہاری مجرموں کے خلاف کارروائی میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع سرگودہا میں گاڑیوں کی چوری میں 75فیصد،ڈکیتی میں 40فیصد اور گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 42فیصد کمی آئی ہے جبکہ رکشہ، لوڈر، اورموٹر سائیکل چوری کے واقعات میں بھی 50فیصد کمی نوٹ کی گئی ہے۔ضلع سرگودہا پولیس نے پراپرٹی کرائم کیسز میں خطرناک جرائم پیشہ 43گینگز گرفتار کرکے تقریبا14 کروڑ روپے برآمد کئے ہیں۔شہر میں چوری کی وارداتو ں میں 16فیصد، رات کی تاریکی میں ہونے والے واقعات میں 30فیصد کمی آئی ہے۔ضلع سرگودہا میں پرتشدد جرائم برخلاف جائیداد میں21فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔15 پکار پر کالز کی تعداد میں بھی 24فیصد کمی رپورٹ کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خواتین اور بچوں کو ریڈ لائن قرار دینے کے و یژن پر پوری طرح عملدرآمد کی وجہ سے خواتین کے خلاف جرائم کا تناسب تیزی سے نیچے آیا ہے۔پولیس نے جعلی پیر کی طرف سے خاتون کو جلائے جانے اور چچاکی طرف سے کمسن بھتیجیوں اور بھابھی کے قتل جیسے ہولناک جرائم کا نہ صرف چند گھنٹوں کے اندر سراغ لگایا بلکہ ملزموں کو کٹہرے میں کھڑا کردیا۔ڈکیتی/گینگ ریپ، بچوں کے اغوا اور قتل جیسے جرائم میں کامیابی کی شرح 95فیصد تک پہنچ چکی ہے،یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈکیتی کے واقعات کے دوران 67فیصد اور قتل میں 16فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔نابالغوں کے خلاف جرائم میں 24گھنٹے کے اندر گرفتاری کے قابل ذکر اقدام کی وجہ سے 11فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔منشیات کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ویژن بالکل واضح ہے۔ سرگودہاپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف 166کلو کرسٹل میتھ/آئس، 30ہیروئن، 530کلو چرس،6480شراب کی بوتلیں برآمد کر کے 661کیس درج کئے ہیںجبکہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن میں 830افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیاگیاہے۔گھناؤنے جرائم میں ملوث 199 پی اوز اور 1243 گیٹگری بی پی اوز کی ریکارڈ گرفتاریاں کی گئیں ہیں جبکہ بیرون ملک سے 2اشتہاری ملزمو ں کو واپس لا کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا گیاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا محمد صہیب اشرف کے مطابق سرگودہا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی اور جرائم میں کمی کی نمایاں وجہ بیٹ سسٹم کانفاذ ہے جس کی وجہ سے متعلقہ ایریاز میں 24گھنٹے بیٹ افسران کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ، سرچ آپریشن، سنیپ چیکنگ اورپکٹنگ کی وجہ سے نگرانی کے عمل میں بہتری آئی اور بدنام زمانہ جرائم پیشہ افراد اور گینگز کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن ممکن ہوا اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں 500فیصد اضافے سے جرائم میںکمی آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں