سعودیہ’ عید الفطر اور عید الاضحی کی تعطیلات میں ترمیم

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں عید الفطر اور عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات میں ترمیم کی منظوری دیدی گئی۔ سعودی حکومت نے عیدالفطر اور عیدالاضحی کی سرکاری تعطیلات سے متعلق پالیسی میں اہم ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری جریدے ام القری کے مطابق سعودی کابینہ نے سابقہ فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے عید کی تعطیلات کی مدت کو واضح کر دیا ہے۔نئی ترمیم کے تحت، سرکاری اداروں اور سول سروس سسٹم کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو دونوں عیدوں پر کم از کم 4اور زیادہ سے زیادہ 5ورکنگ ڈیز کی تعطیلات دی جائیں گی۔تاہم، ترمیم میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ ضابطہ ان ملازمین پر لاگو نہیں ہوگا جو ایسے اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں مخصوص قواعد و ضوابط کے تحت معاہدے کیے گئے ہوں، جیسا کہ وزارتوں یا معاون وزارتوں کے ایجنڈوں کے تحت کام کرنے والے افراد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں