سعودیہ ‘نجی شعبہ میں ملازمت کیلئے نیا پروگرام متعارف

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں نیا پروگرام نطاقات المط متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت تین لاکھ سے زائد ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔عرب میڈیا ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارتِ افرادی قوت نے نجی شعبے میں سعودائزیشن کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے پروگرام نطاقات المط متعارف کرایا ہے۔اس پروگرام کا مقصد نجی شعبے میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے اور نئے پروگرام کے تحت سعودی شہریوں کے لیے 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد ملازمتوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پروگرام کا آغاز رواں برس 2026 سے کیا گیا ہے جو تین برس کے لیے ہوگا اور اس دوران سعودی شہریوں کو نجی شعبے میں مرحلہ وار ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔اس حوالے سے وزیر افرادی قوت احمد الراجحی کا کہنا ہے نئے مرحلے کو لانچ کرنے سے قبل تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور سابقہ تجربے کو دیکھتے ہوئے نئے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے جس میں مقامی مارکیٹ کی طلب کو بھی مدنظر رکھا گیا۔واضح رہے نطاقات پروگرام کے سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے جس کا آغاز 2021 میں ہوا تھا۔ پروگرام کے آغاز سے تین برسوں میں 5 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ شہریوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں