سعودیہ کا آف روڈ گاڑیوں کے قافلے کا منفرد عالمی ریکارڈ

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کے شہر حائل نے آف روڈ گاڑیوں کے سب سے بڑے قافلے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے شہر حائل میں501آف روڈ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تووارن کے صحرائی علاقے میں واقع 7 کلومیٹر طویل غیر ہموار راستے سے گزرا۔ جس کے ذریعے آسٹریلیا کا 449 گاڑیوں پر مشتمل سابقہ عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔اس منفرد ایونٹ میں مملکت کے مختلف علاقوں کے علاوہ خلیجی اور دیگر عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکا نے شرکت کی۔تجربہ کار آف روڈ ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ نئے شرکا، خاندانوں اور دوستوں کے گروپس نے بھی اس سرمائی تفریح میں بھرپور حصہ لیا۔تقریب کے دوران مختلف ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس نے ایونٹ کو مزید رنگا رنگ اور یادگار بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں