سعودیہ کا اعضا عطیہ کرنیوالے افراد کیلئے اعزازات کا اعلان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کی حکومت نے اعضا عطیہ کرنے والے 200افراد کے لیے شاہی اعزازات کا اعلان کر دیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اعضا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو کنگ عبدالعزیز میڈل (تھرڈ کلاس) دینے کی منظوری دی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ اعزازات ان افراد کو دیئے جا رہے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں یا وفات کے بعد انسانی جانیں بچانے کے لیے اعضا عطیہ کیے۔ اس اقدام کا مقصد انسانی ہمدردی، ایثار اور فلاحی جذبے سراہنا اور دیگر شہریوں کو بھی اعضا عطیہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں