اسلام آباد (بیوروچیف) سعودی عرب نے پاکستان کورواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ایک ارب ڈالرزکی آئل فیسلیٹی فراہم کر دی، تیس جون کو ختم ہونیوالے پورے جاری مالی سال دو ہزار پچیس، چھبیس کے لیے پاکستان کو سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرز کی تیل سہولت ملنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ سرکاری دستاویزکے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے اپریل میں مزید 10کروڑ ڈالرز تیل کی سہولت ملی جس کے بعد رواں مالی سال کے پہلے 10مہینوں جولائی 2025 سے لیکر اپریل 2026 کے دوران مجموعی طور پر پاکستان کو ایک ارب ڈالرز کی آئل فیسلیٹی ملی۔




