سعودیہ کیساتھ دفاعی معاہدے کی کوئی خفیہ شرائط نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ ایڈووکیٹ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا بلکہ اس میں کئی ماہ کا وقت لگا ہے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی کوئی خفیہ شرائط نہیں معاہدے کا دائرہ کار دیگر ممالک تک بڑھنے سے اس کا عالمی سطح پر گہرا اثر ہوگا پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے جسے اپنی جوہری اور عسکری صلاحیتوں کی وجہ سے مسلم ممالک میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ اپنے مشترکہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ اہم سنگ میل ہے جو خطے میں امن سلامتی اور استحکام کیلئے اہم کردار ادار کرہے گا ہماری جوہری اور عسکری صلاحیت کا تاثر عربوں کے دشمن پر ہیبت طاری کرے گا چونکہ یہ دو طرفہ معاہدہ ہے اس لئے عرب ممالک بھی پاکستان کی وفاقی اور معاشی مشکلات کے وقت پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کریں گے اس دو طرفہ معاہدے سے پاکستان کی ہنرمند و غیر ہنر مند افرادی قوت مشرق وسطی کو دستیاب ہوگی جس کی وجہ سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں