سعودیہ کے قومی دن پر ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہدا، چیئر مین مرزااشرف مغل نے اپنی اوراپنی پوری ٹیم کی جانب سے سعودی عرب کے موقع پرسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کاقومی دن صرف سعودی عوام کیلئے ہی خوشی کا موقع نہیں بلکہ یہ پاکستان کیلئے بھی ایک اہم دن ہے اس دن کی خوشیاںاس وقت اور بڑھ گئی ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان ایسے تاریخ سازدفائی معاہدے طے پائے ہیںجو خطے اورمسلم دنیا کیلئے امید کی نئی کرن لیکرآئے ہیں صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکانے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات کی تاریخ قربت، تعاون اوربھائی چارے سے عبارت ہے حالیہ معاہدہ اس تاریخ میں نیا بابا ب ہے جومستقبل میں خطے کو امن، استحکام اور خوشحالی کی جانب لے جائیگا انہوںنے کہا کہ اگر دونوں ممالک پاکستان وسعودی عرب اپنی اس شراکت داری کو حکمت، یکجہتی اورعملی اقدامات سے آگے بڑھائیں توانشاء اللہ نہ صر ف دونوں ممالک بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے ایک روشن مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگا اوردونوں ممالک خطے میں کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرسکیں گینہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور سعودی عرب تیل کی سب سے بڑی پیداوار رکھنے االا ملک پاکستان اورسعودی عرب کاایک صفحے پر نا مسلم دنیا کے اتحاد کیلئے خوش آئندہے اگریہ دونوں ممالک اپنے وسائل اورصلاحیتوں کویکجا کرلیں تو مسلم دنیا کونیاوقاراور طاقت مل سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں