سعودی شہزادہ انتقال کرگیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے36سالہ شہزادہ ولید بن خالد بن طلال انتقال کرگئے۔سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ خالد بن طلال نے بیٹے شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کے انتقال کا اعلان کیا۔ سعودی شہزادہ ولید بن خالد بن طلال کو سلیپنگ پرنس بھی کہا جاتا تھا، وہ 2005میں لندن میں ایک کار حادثے میں زخمی ہوگئے تھے اور اس وقت سے کومہ میں تھے۔شہزادہ خالد بن طلال نے ان 20سالوں میں مسلسل بیٹے کی زندگی کی امید قائم رکھی اور لائف سپورٹ ہٹانے سے انکار کرتے رہے۔کومہ کے دوران کبھی کبھار شہزادہ ولید کے جسم کے بعض حصوں میں معمولی حرکت ریکارڈ کی گئی لیکن وہ کبھی مکمل ہوش میں نہ آسکے۔شہزادہ ولید کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں