سعودی عرب میں ہائی الرٹ

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے محکمہ سول ڈیفنس نے الخرج گورنریٹ میں رہنے والے شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے لیے اہم حفاظتی ہدایات جاری کرتے ہوئے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام افراد سرکاری ہدایات اور حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔سول ڈیفنس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں کی بالکونیوں، چھتوں اور کھلی جگہوں پر غیر ضروری طور پر کھڑے ہونے سے گریز کریں۔ حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنا عوامی سلامتی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہری اور غیر ملکی رہائشی کسی بھی واقعے یا سرگرمی کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے سے اجتناب کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔سعودی سول ڈیفنس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے دور رہیں، متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔حکام کا کہنا ہے کہ عوامی تعاون اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے ممکنہ خطرات سے موثر انداز میں نمٹا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں