سفارش اور رشوت کا کلچر ختم،پریکٹیکل نمبرز کیلئے نیا نظام نافذ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں بورڈ امتحانات کے پریکٹیکل نمبرز نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔کہیں سفارش تو کہیں رسمی پریکٹیکل کے بعد پورے نمبر، پنجاب میں پریکٹیکل امتحانات کے نمبروں سے متعلق طویل عرصے سے تعلق اور رشوت کا کلچراب ختم ہوگا۔ طلبہ کے پریکٹیکل کے نمبرز اب دوحصوں میں تقسیم ہوں گے، تحریری حصہ براہ راست بورڈ کے سنٹرل مارکنگ سسٹم کے تحت چیک ہوگا جبکہ سینٹر میں موجود ممتحن صرف وائیوا اورعملی کارکردگی کے محدود نمبر دے سکے گا، نئے نظام کو فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اورکمپیوٹر کے پریکٹیکل امتحانات میں نافذ کیا جائے گا۔ حکام کیمطابق نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ہوگا، تعلیمی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت بڑھیگی اورطلبہ کو نمبرز حاصل کرنے کے لیے حقیقی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں