سفاک افراد نے50سالہ شخص کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنا کر مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سفاک افراد نے 50سالہ شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار کر نعش گندے نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے مقتول کے ورثاء اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 105 رب کے قریب نامعلوم افراد نے 50سالہ نامعلوم شخص کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور نعش 105 رب سیم نہر گندے نالے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ کھرڑیانوالہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیا تو اس کے منہ میں کپڑا ٹھونسا ہوا تھا اور جسم پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔ شناخت نہ ہونے پر قریبی مساجد میں اعلانات بھی کروائے لیکن اس کی شناخت نہ ہو سکی۔ تاہم نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں