سلاٹر ہائوس میں چھاپہ،2من مضر صحت گوشت تلف

جڑانوالہ(نامہ نگار) فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے غیر قانونی سلاٹر ہائوس میں کامیاب چھاپہ مار کر 2 من مضر صحت گوشت قبضہ میں لیکر تلف کرکے قصاب کیخلاف تھانہ بچیانہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیم نے ویٹرنری انچارج تحصیل جڑانوالہ ڈاکٹر سہیل ندیم کے ہمراہ بچیانہ چک نمبر 656 گ ب سیوک نگر میں غیر قانونی سلاٹر ہائوس میں کامیاب چھاپہ مار کر 2 من مضر صحت گوشت قبضہ میں لیکر تلف کر دیا ہے فوڈ اتھارٹی ٹیم کے مطابق غیر قانونی سلاٹر ہائوس کے مالک قصاب شکیل کے پاس فوڈ اتھارٹی و لائیو سٹاک کا کوئی لائسنس موجود نہ تھا اور سلاٹر ہائوس میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے پکڑے جانیوالے گوشت پر ویٹرنری ڈاکٹر مہر بھی موجود نہ تھی جبکہ پکڑا جانیوالا مضر صحت گوشت بچیانہ کے مختلف دکانداروں کو فروخت کیا جاتا تھا چھاپہ کے دوران قصاب شکیل اور اسکے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ بچیانہ نے فوڈ اتھارٹی ٹیم فیصل آباد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں