سماجی شخصیت چوہدری سرور نور کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

کمالیہ( نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت چوہدری سرور نورمحرکِ جسدِ خاکی چوہدری رحمت علی کی ہمشیرہ وفات پاگئی۔ مرحومہ کو برطانیہ میں ان کے خاندانی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ ایک نیک سیرت، بااخلاق اور خدمت گزار خاتون تھیں جنہوں نے اپنی زندگی سادگی، خلوص اور انسانیت کے جذبے کے ساتھ گزاری۔اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں