اسلام آباد (بیوروچیف) توانائی بچت مہم کے تحت اسلام آباد میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈان نافذ کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں اور مارکیٹیں آج سے رات 8 بجے اور ہوٹل ریسٹورنٹس رات 10بجے بند ہوں گے۔ میڈیکل اسٹورز اور اسپتال پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ اور ڈیری شاپس پر نئے اوقات کار کی پابندی لاگو نہیں ہو گی، جمز اور پیڈل کورٹس سمیت سپورٹس سہولیات مستثنیٰ قرار دی گئیں، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکیں گے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ریسٹورنٹس، فوڈ آئوٹ لیٹس اور تندور رات 10بجے بند ہوں گے، کریانہ، سبزی، پھل اور بیکری شاپس کیلئے بھی رات 10بجے بندش کا وقت مقرر کر دیا گیا، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروس پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔




