سنجے کپور کی بہن نے کرشمہ کے بچوں کی حمایت کر دی

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر آنجہانی سنجے کپور کی بہن مندھیرا کپور اسمتھ نے سنجے کی بیوہ پریا کپور کو اثاثے ڈکلیئر کرنے کی دہلی ہائیکورٹ کی ہدایت پر ردعمل دے دیا۔انہوں نے کرشمہ کپور کے بچوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی بزنس مین آنجہانی سنجے کپور اس سال جون میں برطانیہ میں53برس کی عمر میں پولو میچ کے دوران چل بسے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں