سندھ طاس معاہدے پر بھارت آبی دہشتگردی کر رہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت آبی دہشتگردی کر رہا ہے ۔ بھا ر ت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا خوفناک پلان تیار کیا، پہلگام واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کرایا ، مودی سرکار بہانہ بنا کر جنگ چھیڑ نا چاہتی ہے ۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہٹ دھر میوں پر آواز اٹھائیں اس سے قبل پٹھان کوٹ اور دیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے ، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعا ت ہوں ان سب میں بھار ت ملوث رہا ۔ پہلگام واقعہ کا بغیر ثبوت بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا۔ انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو پاکستان کی خود مختاری، سالمیت اور قومی و قار کے تحفظ کی جانب اہم سنگ میل قراردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں