سنگدل باپ نے ڈنڈے مار کر بیٹی کو ہلاک کردیا

شیرگڑھ (نامہ نگار) شیر گڑھ میں مبینہ ذہنی مریض باپ نے بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق باپ کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کا افسوسناک واقعہ محلہ پرائمری سکول شیرگڑھ میں پیش آیا۔شور سن کر اہل محلہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے توبچی چانن زاہرہ کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ملزم علی دانیال موقع سے فرارہوگیااوروالدہ آمنہ بی بی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کچھ عرصے سے ذہنی مریض بتایا جاتا ہے،مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت تھانہ شیرگڑھ میں درج کیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں