سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے نیا محکمہ تشکیل دینے کی تیاریاں

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں جرائم کی روک تھام کے لیے ایک نیا محکمہ تشکیل دیا جا رہا ہے، جو سی ٹی ڈی کی طرز پر کام کرے گا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جبکہ اس کے ٹی او آرز بھی فائنل کر لیے گئے ہیں۔سی سی ڈی یونٹ 17 سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کرے گا، جن میں اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتی اور گھروں میں ہونے والی بڑی وارداتیں شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ ڈکیتی کے دوران قتل، کار ڈکیتی، آرگنائزڈ گینگ اور ڈکیتی کے دوران ریپ جیسے سنگین جرائم کی تفتیش بھی اس کے دائرہ کار میں ہوگی۔محکمہ منشیات فروشی، ریپ کیسز، بڑے قبضہ گروہوں اور بین الصوبائی گینگز کے خلاف بھی کارروائی کرے گا، جبکہ دیگر صوبوں کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے بھی تعاون کیا جائے گا۔سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ جدید ڈیٹا اینالیسز کے ذریعے مجرمانہ سرگرمیوں کا جائزہ لے گا اور پولیس آپریشنز کو مزید موثر بنائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ یونٹ سی ٹی ڈی کی طرز پر کام کرے گا اور صوبے میں جرائم کے خاتمے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں