سوشل سکیورٹی کے رجسٹرڈ ورکرز کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک سے قبل رجسٹرڈ ورکرز کے لیے ”رمضان نگہبان پیکج”کے تحت ریلیف فراہم کر نے کے لیے عملدرآمد تیز کر دیا ہے۔ محکمہ سوشل سیکیو ر ٹی کے تحت رجسٹرڈ محنت کشوں کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے ماہ رمضان میں نقد سبسڈی اور مستقل ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے 12لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ورکرز میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پورے صوبے میں 22ڈائریکٹوریٹس کے ذریعے اس عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ پنجاب (اسلام آباد) رمضان المبارک سے قبل پنجاب حکومت نے محکمہ سوشل سیکیورٹی کے ذریعے رجسٹرڈ ورکرز کے لیے بڑا ریلیف پیکیج جاری کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے “رمضان نگہبان پیکج” پر عملدرآمد تیز کر دیا گیا ہے جس کے تحت رجسٹرڈ محنت کشوں کو ماہ رمضان میں مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔محکمہ سوشل سیکیورٹی کے مطابق مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے ہر رجسٹرڈ ورکر کو ماہ رمضان میں 10ہزار روپے تک کی سبسڈی نقد فراہم کی جائیگی، جبکہ مستقل بنیادوں پر 3ہزار روپے ماہانہ کی سبسڈی بھی دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں