اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیکا ایکٹ2016میں ترمیم کرنے کے ڈرافٹ کی منظوری دیدی ۔ مجوزہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2024 کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔ نیا تجویز شدہ پیکا بل 2024کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔ پیکا قانون ترمیمی بل کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
