سوشل میڈیا صارفین میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی مجموعی تعداد 51کروڑ سے بھی تجاوز کرگئی۔پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہاضافہ جاری ہے۔ پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق مختلف سوشل میڈیا ایپس پر پاکستانی صارفین کے اکائونٹس کی تعداد 51کروڑ 61لاکھ سے بڑھ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10کروڑ 16لاکھ صارفین کے ساتھ فیس بک کی پہلی پوزیشن جبکہ یوٹیوب استعمال کرنیوالے پاکستانیوں کی تعداد 9کروڑ 66لاکھ 60ہزار ہے۔پی ٹی اے رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ 9کروڑ 17لاکھ پاکستانی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں جبکہ 9کروڑ 3لاکھ اکائونٹس کے ساتھ ٹک ٹاک چوتھا مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسنیپ چیٹ کے پاکستانی صارفین کی تعداد 7کروڑ 9لاکھ 80ہزار، انسٹا گرام صارفین کی 4کروڑ 99لاکھ جبکہ ایکس کے ایک کروڑ 53لاکھ صارفین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں