سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور ابتدائی امن معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، کاروباری آغاز پر ہی سونے کی قیمت 2.5فیصد بڑھ گئی۔اس سفارتی پیش رفت کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کی قیمت 4,322.87ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ چند روز کے دوران سونے کی بلند ترین سطح ہے۔اسی طرح امریکی فیوچرز مارکیٹ میں بھی اگست کی ڈیلیوری کے لیے سونے کا بھائو 2.5فیصد اضافے کے ساتھ 4,344.80 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا۔معاشی ماہرین کے مطابق، امن معاہدے کی خبروں کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے، جس نے سونے کو دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سستا اور پرکشش بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں