سٹاک ایکسچینج کو اڑانے کی دھمکی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی کی اسٹاک ایکسچینج کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد خالی کرالیا گیا، نامعلوم شخص نے دھمکی آمیز ای میل میں کہا کہ 4آر ڈی ایکس بم نصب ہیں، 3بجے پھٹیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اسٹاک ایکسچینج کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی، جس کے بعد عمارت کو خالی کرا کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے دھمکی آمیز ای میل میں کہا کہ عمارت میں 4آر ڈی ایکس بم نصب ہیں، جو آج 3بجے پھٹیں گے۔میڈیا کے مطابق پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارت کی تلاشی لی اور اسے کلیئر قرار دے دیا۔میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے دھمکی آمیز ای میل پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی شہر پٹنہ کے ایئر پورٹ کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی لے کر اسے کلیئر قرار دیدیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں