سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم،نئی بلندیوں کو چھولیا

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ37ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔سٹاک مارکیٹ میں 1000سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 37ہزار 684پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 2202پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 36ہزار 502پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں