سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ایک اور سنگل میل عبور

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100انڈیکس 1091پوائنٹس بڑھ کر تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 35ہزار 391پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی بھرپور خریداری دیکھی جا رہی ہے، خاص طور پر بینکنگ، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مثبت سرگرمی ہے، معاشی اشاریوں میں بہتری، آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت اشارے اور روپے کی قدر میں استحکام نے مارکیٹ کو سہارا دیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں، مالیاتی اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق خبریں خوش آئند سمجھ رہے ہیں، جس کا اثر براہِ راست مارکیٹ کی کارکردگی پر پڑ رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو سٹاک مارکیٹ مزید ریکارڈ قائم کر سکتی ہے، تاہم سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے اور تکنیکی سطح پر نظر رکھنے کا مشورہ بھی دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ پچھلے کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کے ایس ای 100انڈیکس 780پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 34ہزار 562پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں