سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر ایک لاکھ50ہزار کی حد عبور کر لی کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس میں 481پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 452 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ روزکاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار ، 971 کی سطح پر بند ہوا تھا،جبکہ مارکیٹ میں 34 ارب 19 کروڑ 9 لاکھ 61 ہزار 502 روپے مالیت کے 51 کروڑ 18 لاکھ 21 ہزار 531 شیئرز کا لین دین ہوا۔دوسری جانب ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھائو کا سلسلہ جاری ہے،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 65 پیسے ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں