سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 55ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتیکے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، 1000سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 55ہزار 541پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 1701پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 54ہزار 439پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 15پیسے سستی ہوئی، ڈالر 281.55روپے سے کم ہو کر 281.40روپے پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں