سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58ہزار 626پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 83پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 58ہزار 37پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 6پیسے سستی ہوئی، ڈالر 281.46روپے سے کم ہو کر 281.40روپے پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں