سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 58ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 425 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 482 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 554 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں