کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1142 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کیساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ78ہزار182پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4639 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 پیسہ سستا ہوگیا، ڈالر 278.31 روپے سے کم ہوکر 278.30روپے پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔




