سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 900سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1لاکھ 18ہزار 735پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 111پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17ہزار 586پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں