سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج پہلی بار 129000پوائنٹس کی بلندسطح عبور کر گئی کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں 1300سے زائد پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی بلندترین سطح کا نیا ریکارڈ بنا دیا، ہنڈریڈ انڈیکس 1335پوائنٹس بڑھ کر129534پوائنٹس پر جا پہنچا۔گزشتہ روز مارکیٹ نے ایک دن میں 126000,127000 اور 128000 پوائنٹس کی تین حدیں عبور کی تھیں۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 2572پوائنٹس بڑھکر 128199پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔گزشتہ روزمارکیٹ میں 44ارب روپے مالیت کے 1ارب دو کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا،جون میں مارکیٹ نے 126718پوائنٹس کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں