سٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ67ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 67ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی3000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 892 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 831 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں