سٹاک مارکیٹ 1لاکھ71 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی’1000سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 271 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 831 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 70 ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں