سٹیٹ بنک پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدرجماعت اسلامی ٹریڈر ز ونگ فیصل آباد،سابق صدر فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری را نا محمدسکندراعظم خاں نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لے کر آئے ، پاکستان میں پالیسی ریٹ آج بھی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی زیادہ ہے ،امید ہے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل زمینی حقائق کو پیش نظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ کو اس کی اصل حد پر لایا جائیگا ۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ حکومت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح فروری 2024 میں 1.5 فیصد ریکارڈ کی گئی لیکن اس کے برعکس پالیسی ریٹ کی شرح کو اس کے اصل مقام پر نہیں لایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں