اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الائونس میں100فیصد اضافہ کر دیا گیا جس کی چیف جسٹس آف پاکستان نے یوٹیلیٹی الائونس منظوری دے دی۔یوٹیلیٹی الائونس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق گریڈ 1 سے 6 تک کا الائونس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے اور گریڈ 7 سے 10 تک کا الائونس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا۔گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الائونس 10 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار روپے، گریڈ 16 کے افسران کا الائونس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے اور گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الائونس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا۔گریڈ 18 کے افسران کا الائونس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے اور گریڈ 19 کے افسران کا الائونس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار روپے کر دیا گیا۔اسی طرح، گریڈ 20 کے افسران کا یوٹیلیٹی الائونس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے جبکہ گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الائونس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی الائونس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، اضافی اخراجات مالیاتی سال 2027-2026 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔




