سپر مون کا دلکش نظارہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں آج رواں سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جارہا ہے۔پاکستان میں 30دن کے دوران چاند کے 2دل کش نظارے کیے گئے ،8ستمبر کو بلڈ مون ہوا اور آج رواں سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جا رہا ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق سپر مون مکمل چاند سے 6.6فیصد بڑا اور 13فیصد زیادہ روشن ہوگا۔سال کا سب سے روشن سپر مون رواں برس 5نومبر کو متوقع ہے جبکہ رواں سال کا تیسرا سپرمون 5دسمبر کو ہوگا ۔ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے۔اس وجہ سے چاند معمول کے مقابلے نمایاں طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں