سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور کبڈی ایسوسی ایشن نے ریفری اینڈ ٹیکنیکل آفشیلز کورس کے نتائج کا اعلان کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونیوالے ریفری اینڈ ٹیکنیکل آفیشلز کورس2025کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سرپرست اعلی ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن بیرسٹر عمر احمد خان نے تقریب کی صدارت کی ۔ آصف علی سدھو آف بہاولپور نے پہلی پوزیشن حاصل کی،ساجد وینس آف ملک پور نے دوسری، پرو فیسر شہزاد سلیم کھوکھرآف لاثال ہائی سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس کے علاوہ قاسم عتیق ، رانا محمداقبال ، ماسٹر ندیم ، شہباز شریف سہوترا، راشد مولا پاک آرمی ، وحید انجم ، سکندر حیات اور سداحسین پاکستان واپڈا بھی پہلی دس پوزیشن ہولڈرز میں شامل تھے۔ تمام پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ ، سلوربرانز اورحوصلہ افزائی کے میڈلز، سر ٹیفکیٹ اورانعامات سے نوازا گیا۔ اجلاس سے بیرسٹر عمر احمد خان، سابق صدر FCCIراناسکندر اعظم خاں، سٹی سپورٹس آفیسر میڈم شبینہ ، ڈسٹرکٹ صدر شفیق حسین شاہ، سینئر نائب صدوررانامخدوم SDO، چوہدری تنویر حسین تارڑایڈووکیٹ ، چوہدری یسین لطیف چھینہ اور پروفیسر ڈاکٹر یوگی محمدنعیم نے بھی خطاب کیا۔عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی نے ہاس کو 2025میں ہونے والے پروگرامز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور 2026میں نیشنل اورانٹر نیشنل کیلنڈر کے متعلق آگاہ کیا۔ طیب گیلانی نے بتایاکہ اس سال پاکستان کے 35کھلاڑی کینیڈا کبڈی کھیلنے گئے جنہوں نے اپنی بہترین پرفارمنس کی بدولت خوب داد وصول کی۔ طیب گیلانی کے مطابق 2026کے کبڈی سیزن میں پاکستان سے 52کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز کو بھی کینیڈا کی مختلف چار کبڈی فیڈریشنزمیں کھیلنے کیلئے بات چیت ہورہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں