سکولوں’ کالجوں’ ہسپتالوں میں 1لاکھ پودے لگانے کا ہدف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آبادشہر میں شجرکاری مہم پر ایک تحریک کی صورت پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت چاردیواری کے اندر ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری رہائش گاہوں،سکولوں وکالجوں،ہسپتالوں،پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز میں پودے لگائے جائیں گے۔کمشنر نے ڈی جی ایف ڈی اے اور ایڈیشنل کمشنر کنسالیڈیشن کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی اور کہا کہ شجرکاری پر عید الفطر کے فوری بعد عملدرآمد کرایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں