سکولوں کی ماہانہ فیس میں بڑا اضافہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (PEF)نے صوبے بھر میں اپنے پارٹنر اسکولوں کی ماہانہ فی کس فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ فائونڈیشن کے تحت چلنے والے فانڈیشن اسسٹڈ اسکولز (FAS)، ایجوکیشن ووچر اسکیم (EVS)اور نیو اسکول پروگرام (NSP) پر بھی لاگو ہوگا۔ نئی فیسوں کا اطلاق ستمبر2025سے ہوگا’جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق پارٹنر اسکولز کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تعلیمی اخراجات جیسے اساتذہ کی تنخواہوں اور کلاس روم کے انتظامی اخراجات کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ ان حالات میں تعلیمی معیار برقرار رکھنے کے لیے فانڈیشن نے فی بچہ ماہانہ فیس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے فائونڈیشن کے نیٹ ورک میں شامل سکول اپنی مالی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرسکیں گے اور ساتھ ہی صوبے کے ہزاروں غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کو مفت یا سبسڈائزڈ تعلیم فراہم کرتے رہیں گے۔پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ موجودہ معاشی حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی معیار متاثر نہ ہو اور طلبہ کو معیاری تعلیم تک رسائی برقرار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں