سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کوشاںہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اورمعروف سیاسی سماجی شخصیت حاجی ہدایت علی انصاری نے کہا ہے کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہیں مسلم لیگ (ن) بارکھان میں 7پنجابی مسافروں کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے بے گناہ شہریوں کو بس سے اتار کر قتل کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک اور اسلام کے دشمن ہیں جن کا کوئی مذہب نہیں بعض طاقتیں پاکستان کو ترقی اور معاشی استحکام کی طرف گامزن ہوتے نہیں دیکھنا چاہتیں مگر موجودہ حکومت ایسے عناصر کی مکروہ اور مذموم سازشوں کو ناکام بنا کر دم لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں