سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن،18بھارتی دہشتگرد مارے گئے

کوئٹہ /اسلام آباد (بیوروچیف) بلوچستان میں پاک فوج کے دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 18بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چلتن پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔کیچ کے علاقے بولیدہ میں دہشتگردوں کا ٹھکانا تباہ، 4دہشتگرد ہلاک ہوئے،آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیاگیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے چلتن پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کے اطلاع پر آپریشن کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد فتنہ الہندوستان بھارتی پراکسی گروپ سے تعلق رکھتے تھے،ہلاک دہشت گرد علاقوں میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ”عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری تاکہ باقی دہشتگردوں کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں