سکیورٹی فورسز کا KPمیں آپریشن،13دہشتگرد ہلاک

باجوڑ (نامہ نگار) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کیساتھ5مختلف جھڑپوں میں بھارتی حما یت یافتہ13دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کی مسلسل مہم کے تحت انٹیلی جنس کی بنیاد پر تیز رفتار کارروائیوں کا ایک سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ضلع باجوڑ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ اسی طرح بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں دو دیگر مقابلوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 3خوارج کو کامیابی سے ہلاک کیا گیا۔ اسی دوران خیبر اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 5خوارج کو بھی ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے جانیوالے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب پاکستان افغانستان کیساتھ اپنی سرحدوں پر درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں