سکیورٹی گارڈ قتل،باپ3بیٹوں سمیت12افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ ایف ڈی اے سٹی میں جائیداد کے تنازعہ پر دو بھائیوں میں فائرنگ’ گولیاں لگنے سے سکیورٹی گارڈ قتل اور ایک بھائی بری طرح زخمی ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر درجن بھر افراد کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایف ڈی اے سٹی کے رہائشی محمد علی کے بیٹوں عدنان اور فرحان میں جائیداد کی تقسیم کا جھگڑا چل رہا تھا، گزشتہ شام دونوں بھائیوں میں دوبارہ جھگڑا ہوا تو دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، گولیاں لگنے سے عدنان بری طرح زخمی ہوا تو اس کے ساتھیوں نے بھی سیدھی فائرنگ کر دی تو فرحان پارٹی کا سکیورٹی گارٍڈ عبدالرحمن ولد ولائت سکنہ 119 ج ب بری طرح زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا اہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے عدنان’ فرحان سمیت دونوں پارٹیوں کے درجن بھر ملزمان سلیمان’ شہباز’ عمران’ حمزہ وغیرہ کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے اور مرنے والے سکیورٹی گارڈ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور پولیس نے مقتول عبدالرحمن کے والد لیاقت علی کی مدعیت میں باپ محمد علی پرویز اسکے تین بیٹوں فرحان علی’ عدنان علی’ عمران علی اور اسکے ساتھیوں سبحان علی’ حمزہ ذوالفقار’ شہباز وغیرہ کے خلاف قتل’ اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں