سہیل اختر سکھیرا RPO فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سمیت 28 افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس تعینات کر دیا جبکہ کمانڈنٹ پولیس سکول آف انٹیلی جنس پنجاب سہیل اختر سکھیرا کو آر پی او فیصل آباد تعینات کر دیا۔ آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کو ڈی آئی جی ایس پی یو پنجاب’ ڈی آئی جی خرم شہزاد حیدر کو آرپی او گوجرانوالہ’ آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید کو ڈی آئی بی سپیشل برانچ پنجاب’ ڈی آئی بی ایس پی یو غازی صلاح الدین کو آرپی او بہاولپور’ آر پی او ساہیوال محبوب رشید میاں کو کمانڈنٹ سکول آف انٹیلی جنس’ سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کو تبدیل کر کے آر پی او ساہیوال’ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج کو ڈی آئی بی سپیشل برانچ’ ڈی آئی بی سکیورٹی اینڈ ایڈمن محمد اظہر اکرام آر پی او ڈیرہ غازی خان’ ایس ایس پی آر آئی بی راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث الدین گل خاں کو سی پی او گوجرانوالہ تعینات کر دیا جبکہ عبداللہ احمد کو ایس ایس پی ایڈمن سپیشل برانچ ‘صادق حسین کو ڈی پی او ڈی جی خان ‘ علی وسیم کو اے آئی جی ویلفیئر پنجاب لاہور’ کاشف ذوالفقار کو ڈی پی او چکوال’ احمد محی الدین اے آئی جی کمپلینٹس پنجاب لاہور’ فرقان بلال ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد’ محمد عمران کو ڈی پی او راجن پور ‘کامران حامد کو ڈی پی او حافظ آباد’ حسن جاوید بھٹی کو ڈی پی او لیہ’ محمد رضا تنویر کو ڈی پی او مری’ عاطف نذیر ایس ایس پی آئی اے بی لاہور’ آصف امین اعوان ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی لاہور’ کامران ممتاز ایس ایس پی ٹیکنیکل سی ٹی ڈی پنجاب لاہور’ منصور قمر کو ڈی پی او کوٹ ادو’ عبدالحنان کو ایس پی سی سی ڈی شیخوپورہ ریجن’ ایس ایس پی ٹیکنیکل سی سی ڈی پنجاب لاہور فرقان بلال کو ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد جبکہ ایس ایس پی آپریشن کمانڈر لاہور سینٹر ڈاکٹر نوید عاطف کو ڈی پی او چنیوٹ تعینات کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں