3

سیاسی و عسکری تعاون سے ترقی کے تمام راستے کھل رہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طرف سے انڈسٹری کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان نیک شگون ہے صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4اعشاریہ 4روپے جبکہ ویلنگ چارجزمیں 9روپے کمی۔ ایکسپورٹرزکیلئے ساڑھے7فیصدسے کم کر کے ساڑھے چارفیصدلانے کے اعلان سے انڈسٹری مضبوط اور صنعت کاروایکڈورٹرز خوشحال ہوں گے-ان کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان نے مشکل حالات میں بہترین کام کیا 2025 میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا، برآمد کنندگان کی غیر متزلزل محنت سے ملک میں اربوں ڈالرز آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معاشی استحکام کے لیے جو عملی اقداما ت کیے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی پی ٹی آئی دور حکومت میں پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھاجسیدیوالیہ ہونے سے بچانا بڑا چیلنج تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں